قومی کرکٹرز کی مرحلہ وار وطن واپسی آج سے شروع ہو گی

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 جولائی 2018
تمام کھلاڑی اور آفیشلز آج دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ مختلف شہروں کیلیے الگ الگ فلائٹس پکڑیں گے فوٹو:فائل

تمام کھلاڑی اور آفیشلز آج دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ مختلف شہروں کیلیے الگ الگ فلائٹس پکڑیں گے فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان ٹیم کی کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد آج سے مرحلہ وار وطن واپسی شروع ہوگی۔

تمام کھلاڑی اور آفیشلز آج دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ مختلف شہروں کیلیے الگ الگ فلائٹس پکڑیں گے، کپتان سرفراز احمد 24 جولائی کو شام 5 بج کر 10 منٹ پر کراچی پہنچیں گے۔ حسن علی، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد حفیظ، آصف علی، بولنگ کوچ اظہر محمود، ٹیم منیجر طلعت علی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، میڈیا منیجر عون زیدی، طلحہ اعجاز، کرنل (ر) اعظم خان 25 جولائی کی صبح ایک بج کر 50منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

شاداب خان، محمد نواز اور عثمان شنواری25 جولائی کو صبح ساڑھے7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ 25 جولائی کو صبح ساڑھے 7 بجے سیریز کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کی پشاور آمد ہو گی جبک ہ شعیب ملک 26 جولائی کو صبح 8 بج کر 35 منٹ پر سیالکوٹ پہنچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔