صدر کا نگراں وزیراعظم کو فون، نواز شریف کا علاج یقینی بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  پير 23 جولائی 2018
سابق وزیراعظم نوازشریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے نگراں وزیراعظم کو فون کرکے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نگراں وزیراعظم ناصر الملک کو فون کیا گیا،  صدر مملکت نے نواز شریف کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل سہولتیں فراہم کی جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت خراب؛ خصوصی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جب کہ آج پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔