ٹورنٹو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 12 زخمی

ویب ڈیسک  پير 23 جولائی 2018
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا 
(فوٹو: رائٹر)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا (فوٹو: رائٹر)

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین شہر ٹورنٹو میں ایک مسلح شخص نے ریسٹورنٹ اور کیفے کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

Toronto firing two killed 12 injured

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور کو ہلاک کردیا تاہم اس بات کی تصدیق باقی ہے کہ حملہ آور نے خودکشی کی یا واقعی پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔

Toronto-firing-two-killed-12-injured-2

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جس کی عمر 8 سے 9 سال کے درمیان اور اس کی حالت نازک ہے جب کہ تمام تر پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔