انتہائی گھنے بالوں والی 7 ماہ کی بچی سوشل میڈیا پر مقبول

ویب ڈیسک  منگل 24 جولائی 2018
چانکو قدرتی گھنے بالوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر 80 ہزار لوگوں کی پسندیدہ شخصیات بن گئی ہے ۔فوٹو: انسٹاگرام

چانکو قدرتی گھنے بالوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر 80 ہزار لوگوں کی پسندیدہ شخصیات بن گئی ہے ۔فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا پر قدرتی گھنے بالوں اور معصومیت کی وجہ سے شہرت پانے والی سات سالہ جاپانی بچی صرف چند ماہ میں ہزاروں لوگوں کی پسندیدہ شخصت بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی سات سالہ بے بی چانکو قدرتی طور پر گھنے بالوں کی وجہ سے سماجی رابطے ایپ انسٹا گرام پر 80 ہزار لوگوں کی پسندیدہ شخصیات بن گئی ہے بچی کی خوبصورت تصاویر کی بدولت اس کے چاہنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

بے بی چانکو گھنے بالوں کے ساتھ پیدا ہونے والی دنیا میں پہلی بچی نہیں تاہم جس رفتار سے چانکو کے بال بڑھ رہے ہیں کہ اور اُن بالوں کو جس خوبصورت انداز میں سنوار کے دکھایا جارہا ہے یہ واقعی قابل دید اور قابل تعریف ہے۔

چانکو کو سوشل میڈیا پر متعارف کرانے کا فیصلہ بچی کی ماں نے تب کیا جب بچی صرف چار ماہ کی تھی، بچی کی ماہ نے ’ہیئر ڈائری‘ کے نام سے ایک اکاؤنٹ بنایا جہاں بچی کی انتہائی خوبصورت بالوں کے اسٹائل کے ساتھ بنائی گئی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ بچی کا یہ سوشل اکاؤنٹ اس وقت اتنا مقبول ہوچکا ہے کہ اس وقت 80 ہزار سے زائد لوگ بچی کے فالوورز بن گئے ہیں جوکہ کسی بھی پوسٹ پر اپنی موجودگی کا اظہار بچی کی تعریف کے ذریعے کرتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ بے بی چانکو قدرتی بالوں کے تحفے کے ساتھ ساتھ بہترین قسمت بھی ساتھ لے کر دنیا میں آئی جس کے در پر ابھی سے دولت کا ڈھیر لگ گیا ہے کیوں کہ اس کی مقبولیت کا گراف اس اعلیٰ سطح پر پہنچ چکا ہے کہ بڑی بڑی کمپنیاں اس کی تصاویر کو اسپانسر کررہی ہیں۔

بے بی چانکو کے بڑھتے ہوئے بالوں کا سلسلہ اگر اسی طرح چلتا رہا تو بچی حقیقی زندگی میں بھی ’مشہور ڈزنی کردار کی شہزادی رپونزیل‘ کے بڑے بالوں والی شہزادی بن جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔