جب بھی پاکستان آیا میری منزل چترال ہوگی، پرویز مشرف

نمائندہ ایکسپریس  منگل 24 جولائ 2018
چترال کے عوام ڈاکٹر امجد اور سہراب خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، سربراہ اے پی ایم ایل
فوٹو: فائل

چترال کے عوام ڈاکٹر امجد اور سہراب خان کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، سربراہ اے پی ایم ایل فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سابق صدر پاکستان اورآل پاکستان مسلم لیگ کے سرپرست سید پرویزمشرف نے کہاہے کہ جب بھی پاکستان آئوںگا میری منزل چترال ہوگی

پرویز مشرف نے کہا ہے کہ چترال کے لوگوں سے ہمیشہ پیار رہا، اپنے دور اقتدارمیں چترالیوں کوترقی اور خوشحالی دینے آتا تھا۔ آج ان سے ووٹ مانگنے آیا ہوں، جب بھی پاکستان آئوںگا میری منزل چترال ہوگی، چترال میں اپنا گھراور اسلام آباد میں چترال ہائوس بنائوں گا۔ چترال کے عوام ڈاکٹر امجد اورسہراب خان کو ووٹ دیں، میں سمجھوں گاان کا ووٹ مجھے ملا۔

این اے01 چترال کے پولو گرائونڈ میں ڈاکٹر امجد کے انتخابی جلسے سے وڈیولنک پرخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چترال کے عوام سے ہمیشہ پیار رہا، میں پولو ٹورنامنٹ دیکھنے چترال آیا کرتا تھا۔ ان لوگوں نے ہمیشہ بہت عزت دی۔ اپنے دوراقتدار میں چترال کے عوام کا30 سال سے تعطل کا شکارلواری ٹنل منصوبہ مکمل کرایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔