پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 24 جولائی 2018
عوام من پسند امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلیے ضرور نکلیں، سرفراز احمد فوٹو:فائل

عوام من پسند امیدوار کو ووٹ ڈالنے کیلیے ضرور نکلیں، سرفراز احمد فوٹو:فائل

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے انتخابات میں عوام سے ووٹ کیلیے نکلنے کی درخواست کی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلیے موجود تھی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ٹرائنگولر سیریز جیتنا زمبابوے میں سب سے بڑی کامیابی تھی، فخر زمان کا فارم میں آنا اچھی بات ہے، ایشیا کپ پر فوکس ہے، ایونٹ کے لئے بھرپور تیاری کریں گے، بھارت سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔

سرفراز نے کہا کہ عوام ووٹ دینے کیلیے ضرور نکلیں، جس امیدوار کو بہتر سمجھتے ہیں اس کو ووٹ دیں، مجھے نہیں معلوم کہ میرے حلقہ میں کون کون امیدوار ہے تاہم ووٹ دینے ضرور جاﺅں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔