شیورون پاکستان لبریکنٹس نے بلینڈنگ پلانٹ کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کردیا

 پير 16 جولائ 2018
یہ توسیعی پروجیکٹ، جو 3 سال سے زائد عرصے پر محیط دو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہے۔ فوٹو: شیرون

یہ توسیعی پروجیکٹ، جو 3 سال سے زائد عرصے پر محیط دو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہے۔ فوٹو: شیرون

 کراچی: شیورون پاکستان لبریکنٹس پرائیویٹ (CPLPL) نے ویسٹ وھارف کراچی میں واقع اپنے لبریکنٹس بلینڈنگ پلانٹ میں جدت اور توسیع کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

شیورون پاکستان لبریکنٹس کی جانب سے منصوبے کی افتتاحی تقریب 16 جولائی کو منعقد کی گئی۔ یہ توسیعی پروجیکٹ 3 سال سے زائد عرصے پر محیط دو ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہے، شیورون کے پاکستانی مارکیٹ میں طویل مدتی ترقی کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔

اس تقریب میں (CPLPL) کی ریجنل اور ملکی لیڈر شپ، بشمول مسز کولین سروینٹیز، پریزیڈنٹ لبریکنٹس ، شیورون کارپوریشن نے شرکت کی۔ مسز سروینٹیز نے اس موقع پر کہا ’’پاکستان، شیورون کارپوریشن کے لیے ایک اہم گروتھ مارکیٹ ہے اور ہمیں اس ملک میں زبردست مواقع نظر آتے ہیں۔ ہمارے پلانٹ اور انفرا اسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری اس مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے ہمارے طویل مدتی عزم کا ایک ثبوت ہے ۔‘‘

اس افتتاحی تقریب سے شیورون کے نئے جدید ترین انفرااسٹرکچر کے بروئے کار آنے کا آغاز ہوا جس میں مکمل آٹو میٹڈ، ہائی ٹیک بلینڈنگ سسٹمز شامل ہیں یہ توسیعی پروجیکٹ بہتر کارکردگی اور بھروسا مندی کے ساتھ پیداواری گنجائش میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ بلینڈنگ کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا جب کہ اگلے مرحلے میں فلنگ، پیکجنگ اور ویئر ہاؤسنگ کی گنجائش میں اضافے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنچایا جائے۔

شیورون پاکستان لبریکینٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ

شیورون پاکستان لبریکینٹس ( پرائیویٹ) لمیٹڈ، دنیا کی سب سے بڑی انٹیگریٹڈ انرجی کمپنیز میں سے ایک، شیورون کارپوریشن کا ایک بالواسطہ ذیلی ادارہ، پاکستان میں ہیوولین اور ڈیلو برانڈز کے تحت اپنی لبریکینٹ پروڈکٹس فروخت کرتی ہے جو اپنی قابل بھروسہ اور بے مثال کارکردگی کی بدولت ایک مستحکم اور شاندار ساکھ کے مالک ہیں۔ کمپنی ملک بھر میں لبریکینٹ ڈسٹری بیوٹرز، مخصوص آئل شاپس اور برانڈڈ آئل چینج فیسیلیٹیز کے وسیع نیٹ ورک کی حامل ہے۔ ہیوولین برانڈ ایک بھرپور ثقافتی وراثت کا حامل ہے جو سال 1904 ء سے جاری اپنی شاندار تاریخ کی بدولت اپنے بے مثال معیار اور اعلیٰ کارکردگی کے لیے دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے۔

ڈیلو پراڈکٹس آن روڈ اور آف روڈ، دونوں طرح استعمال کے لیے ڈیزائن کی جاتی ہیں، جن میں ٹرک اور بس کے ذریعے نقل و حمل سے لے کر تعمیرات، کان کنی اور بجلی کی پیداورا تک شامل ہے۔ ISOSYN کے ساتھ تیار کیے گئے ڈیلو پریمیئم لبریکنٹس وسیع اقسام کے استعمالات میں عالمی معیار کا تحفظ، کارکردگی اور بے پناہ بھروسہ مندی فراہم کرتے ہیں۔

شیورون پاکستان لبریکینٹس، پاکستان کی آئل انڈسٹری میں بہت سے جدید نظریات متعارف کرانے والی پہلی کمپنی تھی، جن میں پریمیم کوالٹی لبریکینٹس اور پیکیجنگ کے نئے تصورات متعارف کرانا شامل ہے۔ اس کا جدید ترین کمپیوٹرائزڈ لبریکینٹ بلینڈنگ پلانٹ انڈسٹری میں اعلیٰ ترین سیفٹی اور کارکردگی کے بلند ترین معیار کی مثال کی حیثیت رکھتا ہے اور کمپنی کی تکنیکی سبقت کی امتیازی علامت ہے۔

شیورون ملک کی معاشی ترقی میں ایک مستعد اور مثبت حصہ دار ہے اور اس نے حال ہی میں پرائمری اسکولوں میں تعلیم، اعلیٰ تعلیم، کھیل اور ماحولیات میں بہتری کے حوالے سے اپنے سماجی پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کا آغاز بھی کر چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔