آج موسم مکمل ابرآلود رہنے کی پیش گوئی، بارش کا امکان نہیں

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 جولائی 2018
ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے آج درجہ حرارت 34ڈگری تک رہے گا ، منگل کو درجہ حرارت 33.2ڈگری رہا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے آج درجہ حرارت 34ڈگری تک رہے گا ، منگل کو درجہ حرارت 33.2ڈگری رہا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: آئی این پی

 کراچی: شہر میں آج موسم معتدل رہنے کی توقع ہے جب کہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج (بدھ) کو شہر کا مطلع جذوی اور مکمل ابر آلو درہنے کی پیش گوئی کی ہے ،جس کی وجہ سے گرمی کا پارہ متوازن رہے گا اور آج درجہ حرارت 34ڈگری تک بڑھ سکتا ہے ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق بدھ کو شہر میں بادل چھاسکتے ہیں تاہم بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی طرح آج (بدھ) کو درجہ حرارت کے غیر معمولی طورپر بڑھنے کے امکانات نہیں ہیں ،منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ،جبکہ ہوا ؤں کی رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔