طالبات نے پاکستانی پرچم انگلینڈ میں بلند کردیا

زبیر نذیر خان / اسپورٹس رپورٹر  بدھ 25 جولائی 2018
طالبات نے ایسی کارتیارکی جسے فارمولا اسٹوڈنٹس مقابلوں کی انتظامیہ نے نہ صرف قبول کیا بلکہ بزنس پلان کوبھی منتخب کرلیا۔ فوٹو: فائل

طالبات نے ایسی کارتیارکی جسے فارمولا اسٹوڈنٹس مقابلوں کی انتظامیہ نے نہ صرف قبول کیا بلکہ بزنس پلان کوبھی منتخب کرلیا۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طالبات نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے انگلینڈ میں پاکستان کا پرچم بلندکردیا۔

اسلام آبادکی نجی یونیورسٹی کی قابل فخرطالبات نے انگلینڈ میں منعقدہ فارمولا اسٹوڈنٹس کار2018 میں اسپرٹ ایوارڈ جیت لیا،نیشنل یونیورسٹی آف سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کی طالبات نے اپنی تیارکردہ کار کے ساتھ انٹرنیشنل فارمولا اسٹوڈنٹس مقابلوں میں شرکت کی ، ٹوویسٹر،انگلینڈ کے سلور اسٹون ریس ٹریک پر ہونے والے ان انٹرنیشنل مقابلوں میں 15 طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی تھی۔

مارکیٹنگ ہیڈ وردا جمال کی قیادت میں 10 رکنی پاکستانی اسکواڈ اس شاندار کامیابی سے یہ پیغام بھی واضح کیا کہ پاکستانی طالبات بھی فنی تعلم میں کسی سے ہرگز کم نہیں، اسپرت ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں اذکا اطہر، لائبہ روڈیانا، سیبل براگنزا، فاطمہ سیبل، حریم اختر، اطہرہ رئوف، زوبیہ نور، علیمہ زہرا اور صبا زمان شامل تھیں۔

یونیورسٹی کے انڈسٹریل ڈیزائن، بزنس ایڈمنسٹریشن اور الیکٹریکل انجینیئرنگ کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ان طالبات نے ایک ایسی کار تیارکی جسے فارمولا اسٹوڈنٹس مقابلوں کی انتظامیہ نے نہ صرف قبول کیا بلکہ بزنس پلان کو بھی منتخب کرلیا اورپاکستان کوکار نمبر199 الاٹ کیا گیا، اس منصوبے کے تحت ایک سادہ طرزکی کار اسلام آباد کے ورکشاپ میں تیارکی گئی،گروپ کی تمام ساتھ طالبات انتہائی محنت اور جافشانی کے ساتھ دن رات تیاری کارکی تیاری میں ٹیم لیڈر اذکا اطہراور فیبریکیشن ہیڈ صبا زماں نے اہم کردار ادا کیا ۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے مقابلوں کے لیے ویزوں کا اجرا ممکن بنایا ، مارکیٹنگ ہیڈ وردا جمال کے مطابق 30 ممالک کی 129 ٹیموں کے 3 ہزار اسٹوڈنٹس کی کاوشوں میں پاکستان کی طالبات کا اسپرٹ ایوارڈ جیتنا کسی اعزاز سے کم نہیں، پاکستانی طالبات کی کامیابی کے اعلان پر سامعین نے نشستوں سے کھڑے ہوکران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، وردا نے کہااس اہم منصوبے کے مالی اخراجات کے حوالے سے مسائل اور مشکلات ضرور درپیش رہیں، لیکن ہمارا عزم مضبوط تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔