دھاندلی ہو چکی، فوج کو مجسٹریٹ کے اختیارات سے سوالات اٹھے، فرحت اللہ بابر

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 25 جولائی 2018
آرٹیکل245کے تحت فوج کو مجسٹریٹ سے بھی زیادہ اختیارات دینے سے بہت سارے سوالات نے جنم لیا، رہنما پی پی پی۔ فوٹو: فائل

آرٹیکل245کے تحت فوج کو مجسٹریٹ سے بھی زیادہ اختیارات دینے سے بہت سارے سوالات نے جنم لیا، رہنما پی پی پی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ انتخابات کے دن فوج کو مجسٹریٹ کے اختیارات دینے سے کئی سوالات اٹھے ہیں۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے فوج کو نگراں وزیر قانون کی طرف سے مجسٹریٹ کے اختیارات پارلیمنٹ نے دینے سے متعلق بیان کوآدھا سچ قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ انتخابات کے دن دھاندلی کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے اور اس سے کئی سوالات اٹھے۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہماری معروضات کاکوئی فائدہ نہیں ہو گا لیکن پھر بھی یہ اہم بات ہے کہ ہم اپنے ان اعتراضات کو ریکارڈ پر لا رہے ہیں۔آرٹیکل245کے تحت فوج کو مجسٹریٹ سے بھی زیادہ اختیارات دینے سے بہت سارے سوالات نے جنم لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔