پاکستان کی تاریخ میں 25 تاریخ اوربدھ کے روزاہم واقعات ہوئے

خبر ایجنسی  بدھ 25 جولائی 2018
عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بھی25 اپریل 1996 کو ہی رکھی تھی۔ فوٹو : فائل

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بھی25 اپریل 1996 کو ہی رکھی تھی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کی تاریخ میں 25 تاریخ اوربدھ کے روزاہم واقعات ہوئے۔

آج جولائی کی 25تاریخ اور بدھ کا دن ہے اور پاکستان میں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ 16نومبر 1988کے عام انتخابات بدھ ہی کے روز ہوئے تھے جس میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی اور بینظیر بھٹو اسلامی ممالک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔ 24 اکتوبر 1990بدھ کا سورج محمد نواز شریف کیلئے کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ 6 اکتوبر 1993کو بدھ کے روز ہی پیپلزپارٹی دوسری بار عام انتخابات میں کامیاب ہوئی تھی۔

بات کریں عمران خان کی تو عمران خان کی زندگی میں 25 کا ہندسہ بھی نیک شگون کی علامت ہے۔ 25 مارچ 1992میں پاکستان عمران خان کی کپتانی میں پہلی بار کرکٹ کا ورلڈ چمپئن بنا تھا اور اس روز بدھ کا دن تھا۔

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد بھی25 اپریل 1996 کو ہی رکھی تھی۔ عمران خان نے اسلام آباد میں جاری126دن کا دھرنا بھی 17دسمبر 2014کو بدھ ہی کے روز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔