- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عوامی تعاون نے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈے کو مسترد کردیا، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے آج مسلح افواج کے لیے عوام کے دلوں میں موجود محبت کو اپنی آنکھ سے دیکھ لیا ہوگا۔
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عوام نے پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا اور پاک فوج کے خلاف گھناؤنے پراپیگنڈے کو مسترد کردیا۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1022109599690833920
پاک فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ فوج کو اپنے عوام کا غیر متزلزل اعتماد حاصل ہے، عوام کی اسی سپورٹ کی وجہ سے ہم مضبوط ہیں، پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی زندگیاں اپنی پاک سرزمین اور اپنے عوام کی جانوں کے حفاظت کے لیے وقف ہیں آج ایک بار پھر پاکستان کی فتح ہو گئی ہے۔ انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور عوام کی جانب سے پاک فوج کے لیے محبت کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ملک کے ہر حصے میں عوام نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ انتخابی عمل کو سیکیورٹی دینے، اسے شفاف اور محفوظ بنانے کے انتظامات پاک فوج کے سپرد کیے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔