بلاول بھٹو کی قسمت بے نظیر سے مختلف نہ نکلی

رپورٹنگ ٹیم  جمعرات 26 جولائ 2018
بے نظیربھٹونے1990میں پشاور،بلاول نے28سال بعدمالاکنڈ سے شکست کھائی۔ فوٹو : فائل

بے نظیربھٹونے1990میں پشاور،بلاول نے28سال بعدمالاکنڈ سے شکست کھائی۔ فوٹو : فائل

پشاور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی طرح خیبرپختونخوا میں انتخابی عمل میں شکست کھاگئے جبکہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف اپنے بھائی کی جیت کا ریکارڈ برقرار نہ رکھ سکے۔

پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی والدہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو 1990 میں پشاور سے شکست کھاگئی تھیں جبکہ اب 28سال کے بعد بلاول بھٹو کو مالاکنڈ سے شکست ہوئی جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جو صوبہ سے 2 مرتبہ عام انتخابات میں کامیاب ہوئے ان کے برادر اصغر میاں شہباز شریف ان کا ریکارڈبرقرارنہ رکھ سکے اور کے پی سے شکست کھاگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔