حج کا نیا لوگو جاری، حاجیوں کی رہائش پر کیمروں کی تنصیب

خبر ایجنسی  جمعـء 27 جولائی 2018
سعودی نوجوانوں نے وزارت کیلیے تیار کردہ نئے لوگو میں 8 عناصر کو اجاگر کیا ہے۔  فوٹو : فائل

سعودی نوجوانوں نے وزارت کیلیے تیار کردہ نئے لوگو میں 8 عناصر کو اجاگر کیا ہے۔ فوٹو : فائل

ریاض:  سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے حج 1439 کا نیا لوگو جاری کر دیا۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی نوجوانوں نے وزارت کیلیے تیار کردہ نئے لوگو میں 8 عناصر کو اجاگر کیا ہے۔ خانہ کعبہ اچھوتے انداز میں لوگو کے درمیان میں چسپاں کیا گیا ہے، یہ لوگو کے قلب کا درجہ رکھتا ہے، طواف کو چوکور دائرے کے اطراف لائنوں کی شکل میں اور حج کو خارجی اور جیم خارجی کی مدد سے دائرہ نما خط میں نمایاں کیا گیا ہے جبکہ مکہ کلاک مقدس شہر کی مرکزی حیثیت کو بھی اجاگر کرنے کا اہتمام کیا گیا۔

دوسری طرف مکہ مکرمہ میں حجاج کی رہائش کی نگراں کمیٹی کے سربراہ عبداللہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے 300 سے زیادہ حاجیوں والی عمارتوں کے مالکان پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ اپنے یہاں سی سی کیمرے نصب کریں، آئندہ برس سے حاجیوں کی ہر رہائش پر سی سی کیمروں کی تنصیب لازمی ہوگی جبکہ کعبۃ اللہ شریف کا غلاف اتوار کو اوپر کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔