اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا جو آپ کا خیال رکھے گا، بشریٰ بی بی

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 27 جولائ 2018
بشریٰ بی بی نے مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بشریٰ بی بی نے مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جوآپ کا خیال رکھے گا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ مظلوم عورتوں، بیواؤں، یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سلام اور مبارک پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو وہ لیڈر دیا ہے جوآپ کا خیال بھی رکھے گا اور آپ کی حفاظت بھی کرے گا جبکہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور بشری بی بی کو مبارکباد دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔