تحریک انصاف کا حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، کے پی اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 27 جولائی 2018
سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر کو ہٹانے کا فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا فوٹو: فائل

سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنر کو ہٹانے کا فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ پارٹی کی اعلی سطحی مشاورت میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک رفیق رجوانہ، سندھ میں محمد زبیر جب کہ خیبر پختونخوا میں اقبال ظفر جھگڑا صوبائی گورنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔