- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
بغاوت میں ملوث پادری کو رہا نہ کرنے پر امریکی صدر کی ترکی کو دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی نے مسیحی پادری کو رہا نہیں کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں فوجی بغاوت کے جرم میں قید مسیحی رہنما پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے ایسا نہیں کیا تو اُسے امریکا کی جانب سے سخت اور بڑے پیمانے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
The United States will impose large sanctions on Turkey for their long time detainment of Pastor Andrew Brunson, a great Christian, family man and wonderful human being. He is suffering greatly. This innocent man of faith should be released immediately!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 26, 2018
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ مسیحی رہنما چرچ کے پادری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نفیس انسان اور اپنے خاندان کی دیکھ بحال و محبت کرنے والے فرد ہیں جنہیں ترکی میں سخت اذیت اور پریشانیوں کا سامنا ہے چناچہ اپنے عقیدے پر کاربند ایک معصوم شخص کو اب جلد از جلد رہا ہو جانا چاہیئے۔
قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی پادری اینڈریو بروسن کی رہائی کے لیے سخت زبان استعمال کرتے ہوئے ترکی کو تنبیہہ کی تھی کہ امریکا سے تعلق رکھنے والے مسیحی پادری کو رہا کر ے ورنہ اس کے خلاف پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں معاونت کے جرم میں امریکا سے تعلق رکھنے والے پادری کو حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم بدھ کے روز عدالت نے امریکی پادری کو جیل سے ان کے گھر منتقل کر کے نظربند رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔