فراڈ کیس؛ کرسٹیانو رونالڈو کو بھاری جرمانہ بھرنا ہوگا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 28 جولائی 2018
اسٹار فٹبالر کو 3.2 ملین جرمانہ دینے کے ساتھ5.7 ملین یورو ٹیکس بھی حکام کو واپس لوٹانا ہوگا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسٹار فٹبالر کو 3.2 ملین جرمانہ دینے کے ساتھ5.7 ملین یورو ٹیکس بھی حکام کو واپس لوٹانا ہوگا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میڈرڈ:  پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس فراڈ کیس میں 1 ملین یورو ادا کرنا ہوں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیکس فراڈ کیس میں24 ماہ جیل کی سزا سے بچنے کیلیے 250 یورو یومیہ کے حساب سے 48 ماہ کیلیے 1 ملین یورو بھی ادا کرنا ہوں گے۔ یہ رقم ممکنہ طور پر ان کے جرمانے کا حصہ ہوگی،انھیں 3.2 ملین یورو جرمانہ او جیل کی معطل سزا ہوگی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق اسپینش ٹیکس حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد رونالڈو کو یہ سزا ملے گی، اسپینش قوانین میں 2برس سے کم کی جیل سزا میں متعلقہ شخص کو پابند سلاسل نہیں کیا جاتا،اسٹار فٹبالر کو 3.2 ملین جرمانہ دینے کے ساتھ5.7 ملین یورو ٹیکس بھی حکام کو واپس لوٹانا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔