سعودی وزارت مواصلات نے اسمارٹ حج اسکیم جاری کردی

خبر ایجنسی  ہفتہ 28 جولائی 2018
حاجی حضرات مناسک حج براہ راست دریافت کر سکیں گے۔ فوٹو: فائل

حاجی حضرات مناسک حج براہ راست دریافت کر سکیں گے۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سعودی گیٹ پر ’’اسمارٹ حج‘‘ اسکیم جاری کردی۔

سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سعودی گیٹ پر ’’اسمارٹ حج‘‘ اسکیم جاری کردی، یہ کام تمام متعلقہ سرکاری و نجی اداروں کے تعاون سے انجام دیاگیا، اس کے تحت کوڈڈ سروسز اور ایپلی کیشنز رکھی گئی ہیں، حاجی حضرات مناسک حج براہ راست دریافت کر سکیں گے، حاجیوں اور عمرہ والوں کیلیے سرکاری ایپلی کیشن کی بابت معلومات بھی اس سے حاصل ہو سکیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔