ایسیکس کی کوہلی پر ستائشی ٹویٹ پر بھی بھارتی شائقین بھڑک اٹھے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 29 جولائی 2018
ایک شائق نے کہا کہ کوہلی پوری دنیا میں عرصہ دراز سے رن مشین کے طور پر مشہور ہیں اور آپ کو اب علم ہورہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایک شائق نے کہا کہ کوہلی پوری دنیا میں عرصہ دراز سے رن مشین کے طور پر مشہور ہیں اور آپ کو اب علم ہورہا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چیمسفورڈ:  ایسیکس کاؤنٹی کی ویرات کوہلی کے حوالے سے ستائشی ٹویٹ پر بھی بھارتی شائقین بھڑک اٹھے۔

ایک روز قبل ڈرا پر ختم ہونے والے ٹیسٹ میں 5 مہمان بیٹسمینوں نے ففٹیز اسکور کیں،ان میں کپتان کوہلی بھی شامل تھے جس پر ایسیکس کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا کہ ’ کوہلی کرکٹ میں بُرا نہیں ہے، اس نے 67 بالز پر 50 رنز بنائے،اس پر ایک شائق نے کہا کہ کوہلی پوری دنیا میں عرصہ دراز سے رن مشین کے طور پر مشہور ہیں اور آپ کو اب علم ہورہا ہے، ایک اور نے لکھا کہ ٹیسٹ سیریز کا انتظار کریں جس میں یہ رن مشین تین سنچریاں اسکور کرے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔