میکسویل نے پاکستان سے یو اے ای میں شیڈول سیریز پر توجہ مرکوزکرلی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 29 جولائی 2018
گلین میکسویل تینوں فارمیٹس میں بہتر کارکردگی کے خواہاں ہیں۔ فوٹو: فائل

گلین میکسویل تینوں فارمیٹس میں بہتر کارکردگی کے خواہاں ہیں۔ فوٹو: فائل

سڈنی:  آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پاکستان کے خلاف یو اے ای میں شیڈول سیریز پر توجہ مرکوز کرلی۔

گلین میکسویل نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے ایک اہم موسم گرما ثابت ہونے والا ہے، میں تینوں فارمیٹس کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتا ہوں، اہم مقابلوں سے قبل مجھے آرام کا جو عرصہ ملا اس سے میں تازہ دم ہوچکا، مجھے امید ہے کہ پاکستان کے خلاف یو اے ای سیریز کے بعد آنے والے ورلڈ کپ اور ایشز سیریز میں بھی بھرپور حصہ لوں گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔