جاپان اولمپک گیمز2020ء کے لیے موبائل مسجد بنادی گئی

ویب ڈیسک  پير 30 جولائی 2018
ٹرک میں قائم اس موبائل مسجد میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں (فوٹو : سوشل میڈیا)

ٹرک میں قائم اس موبائل مسجد میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں (فوٹو : سوشل میڈیا)

ٹوکیو: جاپان نے اولمپکس گیمز 2020ء کے دوران مسلمانوں کے نماز کی ادائیگی کے لیے موبائل مسجد تعمیر کرلی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اولمپکس گیمز2020ء کی میزبانی جاپان کرے گا اس حوالے سے ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے مسلمانوں کے نماز کی ادائیگی کے لیے موبائل مسجد تعمیر کی گئی اور یہ موبائل مسجد ہر اس جگہ جاسکے گی جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقامات ہوں گے تا کہ اس دوران کوئی بھی مسلمان نمازسے محروم نہ رہ سکے۔

ٹرک میں قائم اس موبائل مسجد میں بیک وقت 50 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں جب کہ اس میں وضو کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔