’’پیرا‘‘ کو مختلف عدالتوں میں 40 مقدمات کا سامنا

ظفر علی سپرا  پير 30 جولائی 2018
توہین عدالت،رولزخلاف ورزی،چھٹیوں میں فیس وصولی کے مقدمے شامل۔ فوٹو: فائل

توہین عدالت،رولزخلاف ورزی،چھٹیوں میں فیس وصولی کے مقدمے شامل۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں کے انتظام و انصرام کی ذمے دار پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کیخلاف مختلف عدالتوں میں تقریباً 40 مقدمات زیر سماعت ہونے کا انکشاف ہواہے جن میں فیس لے کر رجسٹریشن نہ کرنے، چھٹیوں میں فیسوں کی وصولی، رجسٹریشن قوانین اور پیرا رولز2016 کی خلاف ورزی جیسے مقدمات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیرا کیخلاف چھٹیوں میں فیس وصولی کے مجموعی طورپر4جبکہ رولزکی خلاف وزی کے 2 کیسز ہیں، اسی طرح ایجوکیشنل سروسز سے متعلق بیکن ہاؤس کی جانب سے 5 کیسز چلائے جا رہے ہیں جن میں توہین عدالت، فیسوں، رولز اور آپریشن وغیرہ کے کیسز شامل ہیں۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اسلام آباد کی جانب سے بھی4 سے 5 کیسز ہیں جن میں توہین عدالت، رولزاور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نہ دینے کا کیس شامل ہے۔

پیرا کی جانب سے بھی بعض افراد پرکیسز دائر کیے گئے ہیں ۔ گرمی کی چھٹیوں میں فیسیں لینے ، فیڈیشن آف پاکستان کیخلاف بھی اپیل چل رہی ہے، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے بھی 4 کیسز چل رہے ہیں، ٹری ہاؤس سکول کے ساتھ موسم گرماکی چھٹیوں کی فیسوں کاکیس،جمشید خان ریڈ فاؤنڈیشن، دی سٹی اسکول، روٹس ملینیم، لاہور گرائمر، ہیڈ اسٹارٹ، روٹس اسکول سسٹم، روٹس انٹرنیشنل، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد، اکسفورڈ فاؤنڈیشن اسکول وغیرہ کیساتھ پیرا کے کیسز چل رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔