پاکستان کی نئی حکومت سے بہتر تعلقات کی توقع ہے، بھارت

خبر ایجنسی  پير 30 جولائ 2018
خوشحال پاکستان کے خواہشمند، امید ہے نئی حکومت خطے کوپرامن بنائے گی، ترجمان وزارت خارجہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

خوشحال پاکستان کے خواہشمند، امید ہے نئی حکومت خطے کوپرامن بنائے گی، ترجمان وزارت خارجہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت خطے کو محفوظ اور پر امن بنانے کیلیے کام کرے گی۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت خوش حال اور ترقی پسند پاکستان کا خواہشمند ہے، امید کرتے ہیں نئی حکومت جنوبی ایشیا کو محفوظ، مستحکم پرامن اور دہشت گردی و تشدد سے پاک خطہ بنانے کے لیے تعمیری کام کرے گی۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانیوں نے انتخابات کے ذریعے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے ، نئی حکومت سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی توقع ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔