پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کاخاتمہ کر دیا، بلوم برگ

خبر ایجنسی  پير 30 جولائی 2018
ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے عمران خان کے عزم نے رائے دہندگان کومتاثرکیا۔ فوٹو:فائل

ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے عمران خان کے عزم نے رائے دہندگان کومتاثرکیا۔ فوٹو:فائل

واشنگٹن: عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کر دیا، عمران نے بدعنوانی کیخلاف مسلسل مہم کی قیادت کی، تحریک انصاف نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا عزم ظاہرکیا، ان کو سب سے پہلے ایک بڑے مالیاتی بحران سے نمٹنا ہو گا۔

امریکی ذرائع ابلاغ پاکستان کے انتخابات میں عمران خان کی کامیابی کو یہ کہتے ہوئے اجاگر کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں موروثیت کاخاتمہ کر دیا۔

عالمی خبررساں ادارے بلوم برگ نے ایک مراسلے میں کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے عمران خان کے عزم نے رائے دہندگان کومتاثرکیا،مراسلے میں کہاگیا کہ سابق کرکٹ کپتان سے بدعنوانی کے خلاف یلغار کی علامت بننے والے کی فتح نے نوازشریف کی مسلم لیگ (ن) اوربلاول بھٹو زرداری کی پیپلزپارٹی کے عشروں پر محیط بارباراقتدار پرگرفت کاخاتمہ کردیاہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔