بھارت میں 7 سالہ بچی کو ریپ کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا

خبر ایجنسی  پير 30 جولائی 2018
ابتدائی طبی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی، تحقیقات کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل۔ فوٹو: فائل

ابتدائی طبی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی، تحقیقات کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تاہم ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچی2روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی تاہم گزشتہ رات بچی کی لاش گھر کے پاس سے ملی، والدین نے بتایا کہ ثقافتی تہوار منانے کے بعد ان کی بچی گھر کے باہرکھیل رہی تھی اور اسی دوران ہی وہ لاپتہ ہو گئی۔

دوسری جانب پولیس نے کہا کہ بچی کی لاش گھر سے تقریباً200 میڑ دور سے ملی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ضلع جھلاور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس آنند شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی جبکہ فارنسک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو تحقیقات میں مدد دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔