ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش، ساتویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو ہانگ کانگ سے مات

اسپورٹس رپورٹر  پير 30 جولائی 2018
ہانگ کانگ کی ٹیم ساتویں اور پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔ فوٹو: فائل

ہانگ کانگ کی ٹیم ساتویں اور پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔ فوٹو: فائل

لاہور:  ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کو ساتویں پوزیشن کے میچ میں ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارت میں منعقدہ چیمپئن شپ میں اتوار کو ساتویں پوزیشن کیلیے کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ نے پاکستان کو 2-0 سے شکست دیدی، پہلے سنگلز مقابلے میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی چنگ یات لونگ نے پاکستانی کھلاڑی محمد عزیر کو 11-8، 11-3 اور 12-10 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی۔

دوسرے مقابلے میں ہانگ کانگ کے تووائی لوک نے پاکستان کے محمد فرحان ہاشمی کو 11-4، 11-8 اور 11-6 سے ہرا کر ٹیم کو 2-0 سے کامیابی دلائی، اس طرح ہانگ کانگ کی ٹیم ساتویں اور پاکستانی ٹیم آٹھویں نمبر پر رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔