- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
ایشیا کپ کے لیے قومی کرکٹرزکی فٹنس جانچنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کا فٹنس جانچنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فٹنس ٹیسٹ لینے اور ٹیم کے لیے10 روزہ تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 29 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے جبکہ10 روزہ ٹریننگ کیمپ 30 اگست سے شروع ہو گا جس میں ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہونے والے ممکنہ کھلاڑی ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیڈ کوچ مکی آرتھر چھٹیاں گزارنے کیلیے پہلے ہی آسٹریلیا جاچکے ہیں جبکہ تمام کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر ٹریننگ جاری رکھنے کا پروگرام دیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان ایشیا کپ 2018 کا ٹورنامنٹ ہے جو ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے، واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 19 ستمبر کوہوگا جبکہ اس سے قبل گرین شرٹس کوالیفائر ٹیم کیخلاف 16 ستمبر کومیدان میں اتریں گے، ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے حصہ لینے کی تصدیق ہوچکی ، دیگر پوزیشنز کیلیے یو اے ای، سنگاپور، اومان، نیپال، ملائیشیا اور ہانگ کانگ کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا جائے گا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت اور کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی،گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہوگا۔ 15 ستمبر کو دبئی میں ایونٹ کا پہلا میچ بنگال ٹائیگرز اور آئی لینڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہر گروپ سے2 ٹیمیں سپر 4 فور میں جائیں گی، ٹاپ 2کے درمیان 28 ستمبر کو دبئی میں فائنل ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔