ابوظہبی پٹرولیم انویسٹمنٹ کمپنی حب میں 5 ارب ڈالر سے آئل ریفائنری لگائے گی

خبر ایجنسی  پير 30 جولائی 2018
ریفائنری کی پیداواری استعداد ایک لاکھ بیرل یومیہ ہوگی، پارکو حکام ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ریفائنری کی پیداواری استعداد ایک لاکھ بیرل یومیہ ہوگی، پارکو حکام ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: ابوظہبی پٹرولیم انویسٹمنٹ کمپنی حب میں آئل ریفائنری کے قیام پر 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔

یو اے ای کی ابوظہبی پٹرولیم انویسٹمنٹ کمپنی حب میں آئل ریفائنری کے قیام پر 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی۔ پارکو حکام نے کہا ہے کہ ریفائنری کی پیداواری استعداد ایک لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔ پارکو کے اس منصوبے سے ملک میں پٹرولیم ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔