منموہن کودعوت، تعلقات میں بہتری آئیگی، سابق عسکری قیادت

ملک منظور احمد  منگل 14 مئ 2013
فوج امن کی خواہاں ہے،طلعت مسعود،نوازشریف اہم کردار ادا کرینگے، عبدالقادربلوچ.  فوٹو: فائل

فوج امن کی خواہاں ہے،طلعت مسعود،نوازشریف اہم کردار ادا کرینگے، عبدالقادربلوچ. فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک کے معروف دفاعی تجزیہ نگارلیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے مسلم لیگ (ن)کے صدرمیاں نوازشریف کیطرف سے اپنی حلف برداری کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ کودعوت دینے کوخوش آئند قراردیاہے اورکہاہے کہ میںنہیں سمجھتاکہ اس سے پاک فوج ناراض ہوگی، پاک فوج بھی خطے میں امن کی خواہاں ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کے وزیر اعظم کودورہ پاکستان کی دعوت دینا کوئی اختلاف کی بات نہیں ہے، جنرل (ر) طلعت مسعود نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بھارت کے وزیر اعظم کوحلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنے سے میاں نواز شریف یہ پیغام بھی دیناچاہتے ہیں کہ ان کی سویلین حکومت کوخارجہ اوردفاعی پالیسیوں کی تیاری پربالا دستی حاصل ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی بھی بھارت کے ساتھ باہمی تعلقات بہتربنانے کے خواہاں ہیں،لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادربلوچ نے کہا کہ میاں نواز شریف بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔