- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
دنیا بھر میں پیغام پہنچانے کیلئے فلم بہترین ذریعہ ہے، کبریٰ خان
لاہور: اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ فلم ایک زبردست میڈیم ہے اوراس کے ذریعے اپنا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا بہت آسان ہے۔
’’ایکسپریس ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ ویسے توہمارے ہاں آئٹم سانگز پرمبنی فلموں کو دیکھنے کا رجحان کچھ زیادہ ہے یا پھر باڈی بلڈرہیروز کی فلمیں دیکھی جاتی ہیں۔ مگریہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ اچھی اورمعیاری فلم وہی ہوتی ہیں جس میں تفریح کے ساتھ ساتھ کوئی ایسا پیغام دیا جاسکے یا کسی ایسے مسئلے کواجاگرکیا جائے، جس سے انسانیت کی خدمت ہوسکے۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک توفنون لطیفہ کا مقصد یہی ہے۔ ایسا کام بہت سے ممالک میں کیا جارہا ہے اوراس کو سراہا بھی جاتا ہے۔ یہ بات بالکل غلط ہے کہ سنجیدہ موضوعات پربننے والی فلمیں زیادہ بزنس نہیں کرتیں۔ اگرہم آسکرایوارڈ کی تاریخ دیکھیں یا سینما کے ماضی میں جھانکیں توہمیں ایسے لاتعداد فلمیں ملیں گی جنہوں نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایا اورانقلاب برپا کیا۔
کبریٰ خان نے کہا کہ بطوراداکارہ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارکی یہ سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ اس کاکام اس کی پہچان بنے اوریہ خواہش اس وقت تک پوری نہیں ہوپاتی جب تک اس کیلیے چیلنجنگ کردارنہ کیے جائیں۔ آج ہم جن عظیم فنکاروں کے کام کی مثال دیتے ہیں، وہ ان کا کام ہی ہے جوان کے نام کوزندہ رکھے ہوئے ہے۔ اس لیے میں بھی چاہتی ہوں کہ ایسے چیلنجنگ کردار نبھاؤں، جو میری شناخت بنیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ بطورہیروئن ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں توکام جاری ہے لیکن تاحال مجھے کسی ایسے کردارکی تلاش ہے ، جو مجھے اچھوتی شناخت دے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔