سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 2 اگست 2018
10گرام471روپے بڑھ کر48ہزار11روپے کاہوگیا،فی اونس نرخ میں صرف2ڈالر اضافہ۔ فوٹو: فائل

10گرام471روپے بڑھ کر48ہزار11روپے کاہوگیا،فی اونس نرخ میں صرف2ڈالر اضافہ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550روپے اور471روپے کا مزیداضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالرکے اضافے سے1223ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب550روپے اور471روپے کا مزیداضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 56 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر48 ہزار 11روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت617.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔