پی ٹی آئی میں شامل ’آزاد پنچھی فائیو اسٹار ہوٹل میں ’بند‘

ظفر علی سپرا  جمعرات 2 اگست 2018
آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کیلیے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع ایک پوش ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کیلیے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع ایک پوش ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی جانب سے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کیلیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں جبکہ آزاد اراکین کو پی ٹی آئی کیساتھ منسلک رکھنے اور دیگر پارٹیوں سے دور رکھنے کیلیے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع ایک بڑے ہوٹل میں کمرے بک کرادیے گئے ہیں۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی میں شرکت کرنے والے آزاد اراکین کو مخالف پارٹیوں سے بچانے کیلیے اسلام آباد کے ریڈزون میں واقع ایک پوش ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے جہاں ان ممبران کے قیام کے ساتھ طعام کا بھی بہترین انتظام کیا گیا ہے اور انھیں اپنے علاوہ مہمانوں کی تواضع کیلیے بھی خصوصی سہولیات دی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔