کسٹم عدالت میں صرف 10 مقدمات رہ گئے، ماڈل ایان بھی واپس نہ آئی

قیصر شیرازی  جمعرات 2 اگست 2018
محکمہ کسٹم کی ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ کئی ماہ میں کوئی بھی نیا کیس دائر نہیں ہوسکا۔ فوٹو: فائل

محکمہ کسٹم کی ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ کئی ماہ میں کوئی بھی نیا کیس دائر نہیں ہوسکا۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: کسٹم عدالت میں صرف 10 مقدمات رہ گئے جب کہ ماڈل ایان بھی اب تک واپس نہ آئیں۔

کسٹم کی خصوصی عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ معروف ماڈل ایان علی کے مقدمہ سمیت صرف 10 مقدمات زیر سماعت رہ گئے ہیں جبکہ محکمہ کسٹم کی ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ کئی ماہ میں کوئی بھی نیا کیس دائر نہیں ہوسکا۔

ماڈل ایان علی بھی چھ ماہ قبل بیرون ملک چلی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ 25 پیشیوں پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئی، ملزمہ سے برآمدکئے جانے والے پانچ کروڑ روپے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔