پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرپی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہارگئے

غیرحتمی سرکاری نتائج میں شاہ فرمان اپنے مخالف خوش دل خان سے 47 ووٹ کے فرق سے کامیاب قرار پائے تھے


ویب ڈیسک August 02, 2018
خوشدل خان کی کامیابی کے بعد صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی: فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان ہارگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں تحریک انصاف کے امیدوارشاہ فرمان اپنے مخالف اے این پی کے امیدوارخوش دل خان سے 47 ووٹ کے فرق سے کامیاب قرارپائے تھے، خوش دل خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرشاہ فرمان ہارگئے ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کوواضح برتری حاصل ہے اورشاہ فرمان بھی خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل تھے۔

مقبول خبریں