اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیروئن قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 3 اگست 2018
ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے قطر جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے قطر جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 80 کیپسول برآمد کرلیے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا نام شاہد وزیر ہے اور اس کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔