پٹرولیم فروخت جولائی میں 30 فیصد گھٹ گئی

خبر ایجنسی  ہفتہ 4 اگست 2018
ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ایک سال کے دوران43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ایک سال کے دوران43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: جولائی 2018 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں30 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کا بنیادی سبب فرنس آئل کے استعمال میں ہونے والی کمی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018 کے دوران فرنس آئل کی فروخت3 لاکھ51 ہزار ٹن تک کم ہو گئی جبکہ جولائی 2017 کے دوران فرنس آئل کی فروخت 8 لاکھ 74 ہزار ٹن رہی تھی۔

اسی طرح گزشتہ مالی سال کے ماہ جولائی کے مقابلے میں جولائی 2018 کے دوران ڈیزل کی فروخت میں بھی22 فیصد کی کمی سے فروخت کا حجم6 لاکھ14 ہزار ٹن تک کم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ایک سال کے دوران43 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی 2017 میں ڈیزل کی قیمت80 روپے فی لیٹر تھی جو جولائی 2018 میں113 روپے فی لیٹر تک بڑھ گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔