آر ٹی ایس ناکام، الیکشن کمیشن پھر بھی 25 کروڑ ادا کرے گا

خبر ایجنسی  ہفتہ 4 اگست 2018
الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس سسٹم نہ چلنے کے باجود بھی نادرا کو 17 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس سسٹم نہ چلنے کے باجود بھی نادرا کو 17 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عام انتخابات میں نتائج بروقت بھجوانے کا نظام ناکام ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن کو 25 کروڑ روپے کا معاوضہ ادا کرنا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن کو آر ٹی ایس سسٹم نہ چلنے کے باجود بھی نادرا کو 17 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ فارم 45 کی تصویریں آئیں یا نہیں لیکن 8 کروڑ روپے پریزائیڈنگ افسران کو بھی دئیے جائیں گے۔ آر ٹی ایس کی تربیت پر آنے والے اخراجات الگ ہیں۔

رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم نادرا کی جانب سے تیار کیا گیا اور چلانے کی ذمہ داری بھی نادرا کی تھی لیکن سسٹم پولنگ کی رات نتائج کا بوجھ برداشت نہ کر سکا۔ الیکشن نتائج میں تاخیر ہوئی جس کے باعث اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آر ٹی ایس کی ناکامی کی صرف تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کی جائیگی جس کے بعد ایف آئی اے اور خفیہ اداروں سے بھی چھان بین کرائی جائیں گی۔ دوسری جانب تحقیقات میں آر ٹی ایس کی ناکامی میں کسی بھی بدنیتی یا سازش کے عنصر کو بھی دیکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔