بھارت میں مسلمان نوجوان کی زبردستی داڑھی منڈوا کر تشدد کی وڈیو جاری

خبر ایجنسی  ہفتہ 4 اگست 2018
پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ فوٹو : فائل

پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارت میں 3 افراد نے مسلمان نوجوان کی زبردستی داڑھی منڈوا کر تشدد کی وڈیو جاری کردی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی علاقے گروگرام میں 3 افراد نے ایک مسلمان نوجوان کو پاکستانی قرار دیتے ہوئے زبردستی اس کی داڑھی منڈوادی۔ اس پر تشدد کیا اور اس کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔