ایبٹ آباد میں وین کھائی میں جا گری، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

خبر ایجنسی  ہفتہ 4 اگست 2018
مرنے والوں میں ڈرائیورنصیر، شعیب، شہزاد،ارسلان اورعائشہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ فوٹو: فائل

مرنے والوں میں ڈرائیورنصیر، شعیب، شہزاد،ارسلان اورعائشہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ فوٹو: فائل

ایبٹ آباد:  لاری بنوٹا کے قریب وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بدقسمت خاندان راولپنڈی سے ٹھنڈیانی سیر و تفریح کی غرض سے جارہاتھا کہ لاری بنوٹا کے قریب ان کی وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں ڈرائیورنصیر، شعیب، شہزاد،ارسلان اورعائشہ شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔