- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سانگ نے دھوم مچادی
کراچی: ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے سیکوئل’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کا ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘ گزشتہ روز جاری کردیا گیا، گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ یوٹیوب پر اب تک گانے کو 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے کے بول اور دھن اس انداز میں ترتیب دئیے گئے ہیں کہ شائقین اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
گانے میں پاکستان کےمایاناز صوفی گلوکار عارف لوہار اور احمد علی بٹ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عارف لوہار کی آواز اوراحمد علی بٹ کے ریپ میوزک، اس کے علاوہ پنجابی اورانگلش کے حسین امتزاج نے گانے کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا ٹریلرریلیز
پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد شائقین کی امیدیں بڑھ گئی تھیں لہٰذا ندیم بیگ نےاسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنایاہے، فلم کے ٹریلر اور گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پچھلی فلم کی طرح یہ فلم بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور رواں سال کی کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلے گی۔
فلم میں اداکار ہمایوں سعید ، فہد مصطفیٰ، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، مارواحسین، ثروت گیلانی، کبریٰ خان، عظمیٰ خان، سمیت دیگر ستارے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، تاہم فہد مصطفیٰ کاکردار شائقین کے لیے سرپرائز ثابت ہوگا کیونکہ ٹریلر کے شروع میں فہد مصطفیٰ کو ہمایوں سعید کا دوست دکھایا گیا ہے اور ٹریلر کے اختتام تک دونوں ایک دوسرے کے دشمن کے طور پرسامنے آتے ہیں۔
فلم کے ٹریلر اورگزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ کامیڈی، سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ عید الضحیٰ پر شائقین کیلئے زبردست تحفہ ثابت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔