چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے اسد رؤف اور علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں موجود

12 امپائرز میں علیم ڈار، اسد رؤف، بلی باؤڈن، کمار دھرما سینا، اسٹیو ڈیوس، میرس ایراسمس، ای ین گولڈ ودیگر شامل ہیں


Sports Desk May 17, 2013
12 امپائرز میں علیم ڈار، اسد رؤف، بلی باؤڈن، کمار دھرما سینا، اسٹیو ڈیوس، میرس ایراسمس، ای ین گولڈ ودیگر شامل ہیں فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کیلیے میچ آفیشلزکا اعلان کردیا گیا۔

ریفریز کرس براڈ، جواگل سری ناتھ اور اینڈی پائی کرافٹ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، 12 امپائرز میں علیم ڈار، اسد رؤف، بلی باؤڈن، کمار دھرما سینا، اسٹیو ڈیوس، میرس ایراسمس، ای ین گولڈ، ٹونی ہل، رچرڈ کیٹل برو، نجل لیونگ، بروس آکسنفورڈ، اسد رؤف اجور روڈ ٹکر شامل ہیں، پاکستان اپنا پہلا میچ 7 جون کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا جس کے آن فیلڈ آفیشلز ڈیوس اور لیونگ جبکہ ٹونی ہل تھرڈ امپائر ہوں گے، میچ ریفری کرس براڈ ہیں۔

جنوبی افریقہ سے 10 جون کو میچ کیلیے بلی باؤڈن ، کیٹل برو (آن فیلڈ)، کمار دھرما سینا (تھرڈ)، اور جگوال سری ناتھ (میچ ریفری) کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 جون کے ہائی وولٹج میچ میں فیلڈ امپائرنگ کا بوجھ کیٹل برو اور گولڈ جبکہ تھرڈامپائرز لیونگ ہوں گے۔