- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
امریکی طالبہ نے خونخوار مگرمچھ کے ساتھ گریجویشن کی خوشی منائی
ٹیکساس: امریکی طالبہ نے گریجویشن کی خوشی منانے کا نرالا انداز اپناتے ہوئے خونخوار مگرمچھ کے ساتھ تصاویر بنوا کر سب کو حیران کردیا۔
گریجویشن کرنا ہر طالب علم کا وہ خواب ہوتا ہے جس کے پورا ہوتے ہی وہ خوشیاں منانے کے منفرد انداز تلاش کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ امریکی طالبہ نے کیا جس نے خوشی منانے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے 14 فٹ طویل مگرمچھ کے ساتھ ’گریجویشن تصاویر‘ بنا ڈالیں۔
ریاست ٹیکساس کی 21 سالہ مکینزی الیکس نولینڈ نے مقامی یونیورسٹی سے وائلڈ لائف اینڈ فشریز سائنس سے گریجویشن کیا۔ نولینڈ بیومونٹ شہر کے ریسکیو سینٹر میں انٹرنشپ کررہی ہیں جہاں وہ 14 فٹ لمبے اور 9 سو پاؤنڈ وزنی مگرمچھ کے ساتھ گھل مل گئیں اور مگرمچھ نے بھی انہیں اپنا خیرخواہ سمجھ لیا۔
نولینڈ نے گریجویشن تصاویر کےلیے بھی اسی مگرمچھ کا انتخاب کیا، دوست کے ہمراہ پانی میں جاکر مگرمچھ کے ساتھ تصاویربنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
امریکی طالبہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر میں وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔ نولینڈ نے تصاویر پسند کرنے اور شیئر کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کی بہت شکر گزار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔