تامل فلم میں اجے دیوگن کی ولن سے انٹری

ویب ڈیسک  منگل 7 اگست 2018
اجے دیو گن کمل ہاسن کی تامل فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔

اجے دیو گن کمل ہاسن کی تامل فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔

 ممبئی: نامور بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن  تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن کی ماضی کی مقبول فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار و فلمساز کمل ہاسن کی ماضی کی مقبول بلاک بسٹر فلم ’’انڈین‘‘ نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ فلم میں کمل ہاسن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن تامل میں ڈیبو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ؛کمل ہاسن کو سری دیوی کی یاد ستانے لگی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن کی فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل کے حوالے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم کمل ہاسن سے فلم کے سیکوئل کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو فلم کے ہدایت کار ہی بتائیں گے کہ کون  اس فلم کا کردار نبھائے گا لیکن میں نے سنا ہے کہ اجے دیو گن اس فلم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے ہدایت شنکر کی فلم ’’انڈین‘‘ 1996 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کمل ہاسن اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔