اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے پرسری سانتھ پرتاحیات پابندی لگادینی چاہئے گنگولی

ٹنڈولکر، لکشمن، انیل کمبلے، ہربجن سنگھ، ظہیرخان اور سہواگ کے دورمیں اسپاٹ فکسنگ کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، گنگولی


ویب ڈیسک May 17, 2013
آئی پی ایل میں کرپشن کی اتنی بڑی خبر سنی تو افسوس بھی ہوا اور بہت غصہ بھی آیا، ساروو گنگولی۔:فوٹو: فائل

سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم سری سانتھ احمق ہیں اور اگر الزامات ثابت ہوجائیں تو میچ فکسنگ میں ملوث تمام کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہیے۔

بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ساروو گنگولی نے کہا کہ جیسے ہی آئی پی ایل میں کرپشن کی اتنی بڑی خبر سنی تو انہیں افسوس بھی ہوا اور بہت غصہ بھی آیا۔ گنگولی کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، انیل کمبلے، ہربجن سنگھ، ظہیر خان اور سہواگ کے دور میں اسپاٹ فکسنگ کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ گنگولی نے راجستھان رائلز کے کپتان راہول ڈریوڈ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سری سانتھ نہایت بے وقوف انسان ہے اگر الزامات درست ثابت ہوجائیں تو اس پر تاحیات پابندی لگا دینی چاہئے۔

واضح رہے کہ دہلی پولیس نے سری سانتھ سمیت راجستھان رائلز کے 3 کھلاڑیوں اور 11 بکیز کو آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزمات پر بدھ کی رات گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں