- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
لاہور سے لاپتہ ہونے والا نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد
لاہور: آٹھ روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ احمد کی گمشدگی کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کروا رکھی تھی جس کے بعد احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر مدیحا شاہ کے گھر کی تلاشی لی گئی جب پولیس کے ہمراہ مدیحہ شاہ کے گھر گئے تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی تو احمد گھر سے برآمد ہوگیا جب کہ احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ میرے بیٹے کو نشے کرواتی تھی اس لئے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ احمد میرے پاس ڈرائیور تھا اور ابھی بھی نوکری کی غرض سے آیا تھا جب کہ مجھ پر احمد کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔
ادھر خود احمد نے بھی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں سے جھگڑے کے بعد میں گھر سے چلا گیا تھا اور میں مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔