دھماکے کرنیوالے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں منور حسن

انتخابات میں عوام ہارگئے اسٹیبلشمنٹ جیت گئی،ن لیگ اور پی ٹی آئی کے خیر خواہ ہیں


INP/Numainda Express May 18, 2013
فوٹو : فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنورحسن نے نے مالاکنڈ مساجد میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے اظہارافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مساجد میں دھماکے کرنے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں۔

منورحسن نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت ، زخمیوں کی صحت یابی کی دعا اور لواحقین سے دلی ہمدری و تعزیت کا اظہارکیاہے۔دریں اثناجمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منورحسن نے کہاکہ نوازشریف انتقال اقتدارسے قبل ہی بھارت کوسرپربٹھانے اوردوستی کے راگ الاپنے لگے ہیں انھیں چاہیے کہ پاکستان کے کل پراپناآج قربان کرنے والے کشمیریوں کے زخموں پرمرہم رکھیں۔فخروبھائی ہم سب کے لیے بہت محترم ہیںجن کی تمام کوششوںکااصل فائدہ ایم کیوایم کوہوااورانھیں دھاندلی کے لیے جوسہولتیں درکارتھی وہ مہیاکی گئیں۔



ایم کیوایم کے علاوہ تمام جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندراورباہرفوج لگائی جائے مگرسپریم کورٹ کے فوج کی نگرانی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق اورنئی حلقہ بندیوں کے فیصلے پرعمل درآمدکی طرح اس پربھی عمل نہیں ہوسکاجس کاخمیازہ آج منی پاکستان کے عوام کوبھگتناپڑرہاہے اورکراچی کے تمام شہری سڑکوں پرسراپااحتجاج بنے ہوئے ہیں۔

منور حسن نے کہا کہ یہ انتخابات عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تھے جن میں عوام ہارگئے اوراسٹیبلشمنٹ جیت گئی ۔جو لوگ اس خوش فہمی میں ہیں کہ حکومت کی تبدیلی سے عوام کی قسمت بھی بدل جائے گی انھیں ابھی سے غربت، مہنگائی، بے روز گاری ،لوڈشیڈنگ اوردہشتگردی جیسے مسائل کی پرچیاں بنا کراپنی جیبوں میں ڈال لینی چاہئیں اورجو مسائل ختم ہوتے جائیں ان کی پرچیاں نکال کر پھاڑتے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کے خیرخواہ ہیں اللہ کرے کہ عوام کے مسائل حل ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں