انجری کے سبب شکیب الحسن کی ایشیا کپ میں شرکت غیریقینی

اے ایف پی  جمعـء 10 اگست 2018
ایشیا کپ سے قبل اگر سرجری ہوجائے تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے، شکیب الحسن۔ فوٹو : فائل

ایشیا کپ سے قبل اگر سرجری ہوجائے تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے، شکیب الحسن۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن کی آئندہ ماہ یو اے ای میں شیڈول ایشیاکپ میں شرکت غیریقینی ہے۔

ویسٹ انڈین ٹور سے واپسی پر شکیب نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ مجھے انگلی کی سرجری کرانی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جتنا جلد ایسا ہوجائے اتنا ہی اچھا ہوگا، میں تو ایشیا کپ سے بھی پہلے آپریشن کرانا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے دوران شکیب کی چھوٹی انگلی پر چوٹ آئی تھی تاہم انھوں نے کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا، حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں تکلیف دوبارہ شروع ہوگئی۔

شکیب الحسن نے کہاکہ میں مکمل فٹنس کے بغیر نہیں کھیلنا چاہتا، اس لیے ایشیا کپ سے قبل اگر سرجری ہوجائے تو اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ 15 سے 28 ستمبر تک شیڈول ایونٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم گروپ بی میں سری لنکا اور افغانستان کے ساتھ موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔