عمران خان نے 500 محکموں کے سربراہوں کی تقرری وتوسیع کا معاملہ اسد عمر کے سپرد کردیا

خبر ایجنسی  جمعـء 10 اگست 2018
خلاف میرٹ تقرری اورتجربہ نہ رکھنے والے افسران کوفارغ کردیا جائیگا۔ فوٹو:فائل

خلاف میرٹ تقرری اورتجربہ نہ رکھنے والے افسران کوفارغ کردیا جائیگا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے500محکموں کے سربراہوں کی تقرری اورکنٹریکٹ میں توسیع کے معاملات اسد عمرکے سپردکر دیے تاہم میرٹ اور قواعدکے تحت ہونے والی تقرریوں کو مدت ملازمت پوری کرنے دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعظم عمران خان نے وفاق کے ماتحت 500 سے زائد محکموں،کارپوریشنوں،کمپنیوں اور منصوبوں کے سربراہوں کی تقرریوں اورکنٹریکٹ مدت میں توسیع کا ازسر نو جائزہ لینے کیلئے متوقع وزیر خزانہ اسد عمرکو ٹاسک سونپ دیا،خلاف میرٹ تقرری اورتجربہ نہ رکھنے والے افسران کوفارغ کردیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔