- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
ووٹ رازداری کیس ختم، الیکشن کمیشن نےعمران خان کی معافی قبول کرلی
اسلام آباد: ووٹ کی رازداری پامال کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے ازخود نوٹس واپس لے لیا۔
چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ووٹ کی رازداری پامال کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور عمران خان کا بیان حلفی جمع کرایا جس میں چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف نوٹس کو ختم کیا جائے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بیان حلفی جمع کرائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو ایک گھنٹے بعد سنایا گیا۔
ووٹ رازداری افشا کرنے کا کیس ختم؛
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں ووٹ کی رازداری پامال کرنے سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کرلی اور ازخود نوٹس واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے تین ایک کے تناسب سے عمران خان کی معافی قبول کی، ممبر سندھ،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان نے نوٹس واپس لینے کی رائے دی جب کہ چیف الیکشن کمشنر نے معافی قبول کرنے کی مخالفت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ ووٹ کی حرمت پامال کرنے کے حوالے سے شواہد ریکارڈ ہونے چاہیے جب کہ فیصلہ کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
عمران خان کا بیان حلفی؛
عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، غیر ارادی طور پر ہونے والی خطا پر معافی مانگتا ہوں جب کہ آئین و قانون کی مکمل پاسداری پر یقین رکھتا ہوں، پولنگ اسٹیشن پر بہت زیادہ رش تھا اور میں تنہا پولنگ اسٹیشن کے اندر گیا جہاں پولنگ اسٹاف سے مہر لگانے کی جگہ کے بارے دریافت کیا، عملے نے مجھے کہا کہ پولنگ بوتھ گر گیا ہے آپ یہی پرمہر لگائیں جس پر میڈیا نے فوٹیج بنائی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ووٹ کی رازداری ظاہرکرنے کا معاملہ؛ عمران خان سے جواب طلب
کیس کا پس منظر؛
واضح رہے کہ 25 جولائی کو عمران خان نے میڈیا کے سامنے بیلٹ پیپر پر بلے کے نشان پر ٹھپہ لگا کرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کرلیا تھا۔ ووٹ کی رازداری کوافشاں کرنے پر6 مہینے قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔